نئی دہلی،25اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی بیٹی پرینکا گاندھی واڈراینگوکی شکارہوگئی ہیں۔دہلی کے سری گنگا رام ہسپتال میں پرینکا کو داخل کیا گیا ہے۔مینجمنٹ آف بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈی ایس رانا کے مطابق پرینکاواڈراکو بخار کے بعد 23اگست، 2017کو داخل کیاگیا۔پرینکاکا سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر اروپ بسو کی نگرانی میں ہیں، انہیں ڈینگو ہے اور ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔دہلی میں ڈینگو کے 657معاملات اب تک رجسٹرڈہوئے ہیں، جن میں 325دہلی اور دیگر ریاستوں کے 332واقعات شامل ہیں۔دہلی کے ہسپتال میں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے علاقے میں ڈینگو کے معاملات کی سب سے زیادہ تعداد رپورٹ کی گئی ہے۔اس کے بعد نئی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) کے علاقوں میں 42واقعات کی اطلاع دی گئی ہے۔کچھ دن قبل کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو وائرل بخارہوا تھا۔اس سے راہل گاندھی ایک ہفتے کے لئے عوامی پروگراموں سے دور رہے۔اس کے دوران انہوں نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے میٹنگ میں بھی شرکت نہیں کی۔